Urdu News

بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم اور امریکی صدر آج کواڈ لیڈروں کی پہلی کانفرنس میں شرکت کریں گے

بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم اور امریکی صدر آج کواڈ لیڈروں کی پہلی کانفرنس میں شرکت کریں گے


بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم اور امریکی صدر آج کواڈ لیڈروں کی پہلی کانفرنس میں شرکت کریں گے

Quadرہنماﺅں کی پہلی سمٹ آج ورچوئل طریقے سے منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، آسٹریلیا کے وزیراعظم Scott Morrison، جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہِدے سوگا اور امریکی صدر جوزف آر بائیڈن، چار ملکوں کے لائحہ عمل کی، رہنماﺅں کی اِس پہلی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ 

آج Quadلیڈروں کی سربراہ کانفرنس سے پہلے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ مورسین نے کہا ہے کہQuadلیڈروں کی پہلی میٹنگ میں ہند بحرالکاہل خطے میں سیکورٹی کے چیلنج، آب وہوا میں تبدیلی اور خطے میں کووڈ انیس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

 سڈنی میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب موریسن نے کہا ہے ویسے تو بہت سی میٹنگیں ہوتی ہیں لیکن جب حکومتیں اعلیٰ ترین سطح پر یکجا ہوتی ہیں تو اس سے ہند بحرالکاہل خطے میں امن واستحکام کی خاطر تعاون کی ایک نئی سطح کا اظہار ہوتا ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی ، آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن، جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیدی سوگا اور امریکہ کے صدر جوزف آر بائڈن کے ساتھ، 12 مارچ 2021 کوورچوئلی منعقد ہونے والی پہلی لیڈروں کی ’چہار رخی طریقہ کار کی سربراہ کانفرنس‘میں شرکت کریں گے ۔

قائدین ،ساجھا دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیالات کریں گے اور ایک آزاد ، کھلا اور شمولیاتی ہند ۔بحرالکاہل خطے کی برقراری کے تئیں   تعاون کے فعال شعبوں پر نظریات کا تبادلہ کریں گے۔ یہ سربراہ کانفرنس ، لچک دار سپلائی کے سلسلے ، ابھرتی ہوئی اور اہم ترین ٹکنالوجیوں ، بحری تحفظ اور آب وہوا کی تبدیلی جیسے ہم عصری چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کریں  گی۔

قائدین ،کووڈ -19 وبا کے خلاف لڑائی میں جاری کوششوں  پر تبادلہ خیال کریں  گے اورہند ۔بحرالکاہل  خطے میں  ایک محفوظ ، منصفانہ اور کم قیمت ویکسین کے لیے ،شراکتداری کے  مواقع تلاش کریں گے ۔

کواڈ میٹنگ سے پہلے امریکہ سخت

امریکہ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی جارحیت روکنے کے لئے ایک منصوبہ تیارکیا ہے۔ اپنے پڑوسیوں کو مسلسل ہراساں کرنے والے چین سے ہرکوئی ناراض ہے۔ دریں اثنا، بھارت، امریکہ ، آسٹریلیا اور جاپان کے اتحاد کے کواڈ اجلاس میں اس اتحاد کی مضبوطی اورایشیا بحرالکاہل کے خطے میں دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

دوسری طرف امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ چین کے خلاف مستقل طورپرسختی کا مظاہرہ کررہی ہے۔بااثرامریکی سینیٹرز نے سینیٹ میں متعدد تجاویز پیش کی ہیں اوربحیرہ جنوبی چین میں فوجی سرگرمیوں کو بڑھانے پرچین کی تنقید کی ہے۔ اسی کے ساتھ، اس نے بیجنگ کی معاشی سرگرمیوں سے نمٹنے کی بھی تجویز پیش کی ہے، جس سے عالمی منڈی کے ساتھ ساتھ امریکی کاروبار کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ سینیٹرزرِک اسکاٹ ، جوش ہاولے، ڈین سلیون ، تھام ٹلس اور راجر وکر نے بدھ کے روز تحریک پیش کی۔

Recommended