Urdu News

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاقہر، 24 سے زائد افراد ہلاک

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاقہر

برازیلیا، 20 فروری ( انڈیا نیرٹیو)

 برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا قہر جان لیوا ثابت ہو رہا ہیں۔ اس کی وجہ سے 24 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ساو پالو کو عوامی آفت قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو بڑے شہروں نے اپنے سالانہ کارنیول کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے کئی شہروں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ساؤ پالو سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ یہاں 24 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جس طرح  کی صورتحال ہے ، اس میں اس تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

ساولو پاولومیں بھی دو شہر سیبسٹیاو اور برٹیوگا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہیں۔ ان دونوں شہروں نے اپنے کارنیول کی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ ریاست کے تمام بڑے شہروں میں مکانات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور صرف چھتیں ہی نظر آرہی ہیں۔

لوگ نقل و حرکت کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ ریو ڈی جنیرو کو بندرگاہی شہر سانتوس سے ملانے والی سڑک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔

ساو سیبسٹیاؤ کے میئر فیلیپ آگسٹو نے کہا کہ امدادی کارکن لاپتہ، زخمیوں اور ملبے میں دبیمرنے والوں کو تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کئی مقامات پر ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں۔

اسے ایک افراتفری کی صورتحال قرار دیتے ہوئے، آگسٹو نے اپنے شہر میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی کی اپنے سوشل میڈیا چینلز پر کئی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جس میں  پانی بھری سڑک پر کھڑے مقامی لوگوں کے ذریعہ ایک بچے کیو بچائے جانے کی ویڈیو بھی شامل ہے۔

Recommended