Categories: عالمی

جنوبی افریقہ میں سیلاب سے چاروں طرف تباہی،سینکڑوں افراد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جنوبی افریقہ میں سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ہوئی ہے۔ ملک کی اس مہلک ترین آفت میں اب تک 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ کئی ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جنوب مشرقی ساحلی شہر ڈربن کے کچھ علاقے زیر آب آ گئے، جس کے بعد سڑکیں پوری طرح سے اکھڑ گئیں۔ سیلاب میں اسپتال اور گھر تباہ ہو گئے اور لوگ پانی میں بہہ گئے۔حکومت کی جانب سے ہفتہ کے روز اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس آفت میں مرنے والوں کی تعداد 398 سے تجاوز کر گئی ہے، وہیں 27 افراد گمشدہ ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ 40 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ حکومت کے مطابق گھروں میں پھنسے ہوئے لوگوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ پولیس سے لے کر فوج اور رضاکار تک تلاشی اور بچاؤکے کام میں مصروف ہیں۔ بچاو? ٹیم کے مطابق ڈربن ضلع کے لاپتہ ایک کنبہ کے 10 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈربن ایمرجنسی میڈیکل سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب آنے کے 6 دن بعد اب کسی کے زندہ بچ جانے کی امید بہت کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ اپنے لاپتہ رشتہ داروں کو ڈھونڈنے کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ایمرجنسی ریلیف فنڈ میں ایک ارب رینڈ (68 ملین ڈالر) فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ افریقی فٹ بال کنفیڈریشن کے سربراہ پیٹریس موٹسیپ نے 30 ملین رینڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago