Categories: عالمی

بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام شوال کے آخرتک متوقع

واضح رہے گزشتہ دو برس سے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک سے عمرہ و حج پر آنے کی پابندی عائد تھی

انٹرنیشنل ڈسک، ریاض

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام شوال کے آخر تک ہوگا،اس سے قبل تک بیرون مملکت سے عمرہ زائرین آسکتے ہیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق یکم ذوالقعدہ سے حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہونے پر عمرہ ویزوں کا اجراء روک دیا جائے گا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے اختتام 30 مئی تک بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے عمرہ ویزے جاری کیے جائیں گے اس دوران بیرونی عمرہ زائرین مملکت آسکتے ہیں۔سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ وزارت کے ڈیجیٹل پورٹل پرعمرہ ویزے کے لیے درخواست اپ لوڈ کرائی جاسکتی ہے جس میں منظورشدہ عمرہ ٹور آپریٹرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دوبرس سے کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک سے عمرہ و حج پرآنے کی پابندی عائد تھی جبکہ امسال کورونا کی وبا پرقابو پالینے کے بعد بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے عمرہ زائرین مملکت پہنچے اور ان کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago