Urdu News

وزیر خارجہ کی ازبکستان میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات چیت

@MEAIndia

وزیر خارجہ کی ازبکستان میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات چیت

وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے آج ازبکستان میں تاشقند کنکٹی ویٹی کانفرنس کے موقع پر افغانستان کے صدر اشرف غنی سے بات چیت کی۔ دونوں لیڈروں نے افغانستان میں اور اُس کے آس پاس کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے امن ، استحکام اور افغانستان کی ترقی کے لیے بھارت کی حمایت کو دوہرایا ۔

وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصب ڈاکٹر اے کے عبد المومن سے بھی ملاقات کی اور بھارت ۔ بنگلہ دیش تعلقات میں ہوئی پیش رفت کا جائزہ لیا ، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان روابط کے پہلو شامل ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے تاشقند کے اپنے دورے کا آغاز بھارت ۔ ازبکستان کاروباری ترقی کے مرکز میں آئی ٹی روم کے افتتاح سے کیا ۔

وزیر موصوف نے ، اِس مرکز کو بھارت اور ازبکستان کی ترقی کے لیے تعاون کی ایک درخشاں مثال قرار دیا ۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اِس مرکز سے ازبکستان کے باصلاحیت کاروباری افراد کو مدد ملے گی۔

Recommended