Urdu News

وزیر خارجہ جے شنکر نے جارجیاکی کمپنیوں کو ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کی دعوت دی

@DrSJaishankar

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعہ کے روز جارجیاکی کمپنیوں کو ہندوستان میں مینوفیکچرنگ  کی دعوت دی اور کہا کہ ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی نئے منصوبے اور اسکیمیں جاری ہیں۔

ملک کے کسی وزیر خارجہ کے پہلے جارجیادورے کے دوران  وزیر خارجہ  نے آج وزیر اعظم اراکلی گریباشویلی اور اپنے ہم منصب ڈیوڈ زلکالیانی سے ملاقات کی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ طورپر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر خارجہ نے جارجیاکی کمپنیوں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے اور یہاں آکر مینوفیکچرنگ کرنے کے لیے مدعو کیا۔اس دوران انہوں نے آج تبلیسی میں مہاتماگاندھی مجسمہ لگانے اور ہندوستانی طلبا کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

جارجیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ایک ٹویٹ کر وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال  ہوا۔ اس بات پر اتفاق قائم ہوا کہ باہمی تعاون کو بڑھانے کے وسیع امکانات کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔ جارجیا میں اہم ہندوستانی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جارجیا میں 8 ہزار ہندوستانی طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ یہاں 50 ہزار سے زیادہ ہندوستانی سیاح آتے ہیں۔ حقیقت میں وہ یہ دیکھ کر بہت متاثر ہیں کہ ہندوستان کی کچھ مشہور فلموں کی شوٹنگ جارجیا میں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے رابطے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آج رابطہ  مسابقت کے لیے بہت اہم ہے۔ یہ عالمگیریت والی دنیا میں قابل اعتماد اور لچکدار ہونے کی کلید ہے۔ اس میں زمین، سمندری یا ہوائی رابطہ شامل ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس کو فروغ دینا اور اس میں تیزی لانا باہمی مفاد میں ہے۔

وزیر خارجہ نے جارجیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈیوڈ زلکالیانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹ کر بتایا  کہ اس دوران تجارت، اقتصادی تعاون، سیاحت، رابطے، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق قائم ہوا۔

وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز جارجیا میں مقیم ہندوستانی برادری سے پہلی بار ملاقات کی۔ ایک ٹویٹ میں  وزیر خارجہ نے کہا کہتسنوری،کھاکیتی کی ہندوستانی برادری کے نمائندوں سے مل کر اچھا لگا۔ ان کی محنت نے زراعت کے شعبے میں اچھا نام کمایا ہے۔ کاروباری ہندوستانی ہمارا عالمی پل ہیں۔ اس کے علاوہ پرواسی بھارتیہ سمان سے  اعزاز یافتہ درپن پراشر کو مبارک باد پیش کی۔

Recommended