Urdu News

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی

 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے اپنے تین روزہ دورے کے آخری دن ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک خط متحدہ عرب امارات کے صدر کے حوالے کیا۔

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بہت مضبوط مانے جاتے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس. جے شنکر یو اے ای- انڈیا جوائنٹ کمیٹی کے 14ویں اجلاس اور یو اے ای-انڈیا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات میں تھے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو خط لکھا اور ہندوستانی وزیر خارجہ کو بھیجا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی اور وزیراعظم مودی کا ایک خط ان کے حوالے کیا۔

اس خط میں وزیر اعظم مودی نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ مفادات کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری میڈیا کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم مودی کا خط دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے انہیں ترقی دینے کے امکانات تلاش کرنے سے متعلق ہے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ ہندوستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید بڑھانے کے لیے تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Recommended