Urdu News

وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا جارجیا دورہ اور جارجیا سربراہاں سے ملاقات

@AIR PIC

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے جارجیا کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے ساتھ باہمی بات چیت کی

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کل جارجیا کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ڈیوڈ زلکالیانی کے ساتھ باہمی بات چیت کی۔وزیرخارجہ جارجیا کے دو روزہ دورے پر ہیں۔آزاد جارجیا کا یہ کسی بھارتی وزیرخارجہ کا پہلا دورہ ہے۔ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہاہے کہ تبادلہ خیال میں تجارت اور اقتصادی تعاون، سیاحت، کنکٹیویٹی، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں کا احاطہ کیاگیاہے۔ڈاکٹرجے شنکر نے کہا کہ جارجیا میں پن بجلی اور اسٹیل کے سیکٹرکے پروجیکٹوںمیں بھارت کی بڑی سرمایہ کاری ہے۔

وزیرخارجہ نے جارجیا کی حکومت اور عوام کو سترہویں صدی کی جارجیا کی ملکہSt Ketevanکے تبرکات پیش کئے۔تبرکات سونپنے کی تقریب میں ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ملکہSt Ketevan کے تبرکات جارجیا کو واپس دینا دونوں ملکوں کے درمیان پرخلوص اور دوستانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔یہ تبرکات سترہویں صدی سے گوا میںSt Augustine چرچ میں محفوظ تھے۔

یہ تبرکاتAugustine کے دو راہبوں کے ذریعے بھارت لائے گئے تھے، جو ملکہSt Ketevanکی زندگی کے آخری ایام میں ان کے ساتھ تھے۔ان تبرکات کا ایک حصہ اب بھی بھارت میں ہے جو بھارت اورجارجیا کے درمیان ماضی کے تعلقات کی یادگار ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یہ تبرکات جارجیا کے عوام کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

Recommended