Urdu News

وزیر خارجہ بھارت-متحدہ عرب امارات جوائنٹ کمیشن میٹنگ میں شرکت کریں گے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 14 ویں  بھارت – یو اے ای جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ 31 اگست سے 2 ستمبر تک چلنے والی اس میٹنگ کی اپنے یو اے ای ہم منصب کے ساتھ صدارت کریں گے۔

یہ ملاقاتیں دونوں وزرا  کو بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کریں گی۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس سال بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 28 جون کو ابوظہبی کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے 18 فروری کو آن لائن اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس دوران بھارت -یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط کئے گئے۔

Recommended