وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 14 ویں بھارت – یو اے ای جوائنٹ کمیشن میٹنگ (جے سی ایم) میں شرکت کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ 31 اگست سے 2 ستمبر تک چلنے والی اس میٹنگ کی اپنے یو اے ای ہم منصب کے ساتھ صدارت کریں گے۔
یہ ملاقاتیں دونوں وزرا کو بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور علاقائی اور عالمی پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کریں گی۔ دورے کے دوران وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے دیگر معززین سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اس سال بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 28 جون کو ابوظہبی کا دورہ کیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔
اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے 18 فروری کو آن لائن اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس دوران بھارت -یو اے ای جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر دستخط کئے گئے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…