‘میگا مون راکٹ’ آرٹیمس-1 کی لانچنگ فی الحال ملتوی کر دی گئی
ایندھن کے اخراج اور شگاف نے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے چاند پرجانے کے سفر کو روک دیا ہے۔ چاند کے مدار میں بھیجے جانے والے ‘میگا مون راکٹ’ آرٹیمیس-1 کی لانچنگ فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ اگر مستقبل میں یہ چھ ہفتے کی آزمائشی پرواز کامیاب ہو جاتی ہے تو چند سالوں میں خلاباز چاند کا سفر دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا ‘میگا مون راکٹ’ آرٹیمس-1 پیر کو لانچ کے لئے مکمل طور پر تیار تھا۔ لانچنگ کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے کے باوجود ناسا کے سائنسدان اس راکٹ کو بھیجنے کی تیاری کر رہے تھے۔
یہ 98 میٹر لمبی لانچ وہیکل ناسا کا اب تک کا سب سے طاقتور راکٹ ہے۔ اسے ناسا کے ‘اپولو’ مشن کے تقریباً نصف صدی بعد چاند کے مدار میں ایک خالی ‘کیپسول’ بھیجنا تھا۔
ناسا کے اس راکٹ کی لانچنگ فلوریڈا میں کینیڈی خلائی مرکز کے لانچ پیڈ 39 بی سے صبح 8:33 بجے (بھارتی وقت کے مطابق شام 6 بجے) کی جانی تھی۔ اس حوالے سے تیاریاں جاری تھیں، تبھی سائنسدانوں کو راکٹ میں ایندھن کا اخراج اور دراڑیں نظر آئیں۔
سپر کولڈ ہائیڈروجن اور آکسیجن کو راکٹ میں ایندھن کے طور پر بھرا جاتا ہے لیکن لیک ہونے کی وجہ سے یہ کام روک دیا گیا۔ اب دیکھا جا رہا ہے کہ یہ ایندھن کا اخراج کس شگاف سے ہو رہا ہے۔
اب ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کو پہلے خالی کیا جائے گا، پھر دراڑیں ٹھیک کی جائیں گی۔ اس مکمل عمل کے بعد راکٹ ایندھن بھر کر لانچ کے لئے تیار ہو جائے گا۔آرٹیمس-1 کے ذریعے، ناسا کا مقصد انسانوں کو چاند پر اتارنا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…