Urdu News

قندھار میں ہندوستانی قونصل خانہ بند کرنے سے وزارت خارجہ کا انکار

قندھار میں ہندوستانی قونصل خانہ

قندھار میں ہندوستانی قونصل خانہ بند کرنے سے وزارت خارجہ کا انکار

نئی دہلی،11جولائی(انڈیا نیرٹیو)

حکومت نے آج ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کے بگڑتے حالات کے سبب قندھار میں ہندوستانی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں واضح کیا کہ قندھار میں ہندوستان کے قونصل خانے میں تعینات ہندوستانی ملازمین کو افغانستان میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین شدید تشدد کے دوران عارضی طور پر واپس بلا لیا گیا ہے، اور مقامی عملہ کے ذریعہ مشن کام کر رہا ہے۔

باگچی نے مزید کہا ”ہندوستان افغانستان میں تیزی سے بدلتے سیکورٹی حالات پر باریکی سے نظر رکھے ہوا ہے۔ ہمارے ملازمین کی حفاظت سب سے اوپر ہے۔ قندھار میں ہندوستانی قونصل خانہ بند نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم قندھار کے قریب شدید لڑائی کی وجہ سے ہندوستانی ملازمین کو فی الحال واپس بلایا گیا ہے۔“

انہوں نے کہا ”میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ حالات مستحکم ہونے تک یہ ایک مکمل طور پر عارضی اقدام ہے۔ ہندوستانی مشن مقامی عملہ کے توسط سے چلایا جا رہا ہے۔ ویزا اور قونصلر خدمات کابل میں سفارتخانے کے ذریعہ فراہم کی جا رہی ہیں۔“ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے ایک اہم شراکت دار کی حیثیت سے ہندوستان ایک پر امن، خودمختار اور جمہوری افغانستان کے لیے پر عزم ہے۔

قندھار سے ہندوستانی ملازمین کو بلایاگیا، قونصل خانہ اب بھی کام کرہاہے: وزارت خارجہ

اتوار کے روز ہندوستان نے کہا کہ قندھار میں اس کا قونصل خانہ طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے مابین جاری لڑائی کے درمیان بند نہیں ہوا ہے۔ وہاں کام کرنے والے صرف ہندوستانیوں کو ہی واپس بلایا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ قندھار سے ہندوستانیوں کا انخلا صرف ایک فوری اقدام ہے جب تک کہ صورت حال معمول پر نہ آجاتی۔ دریں اثنا، قونصل خانہ مقامی عملے کی مدد سے اپنا کام جاری رکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کابل میں ہندوستانی سفارتخانے کی مدد سے ویزا خدمات اور تجارتی خدمات کو برقرار رکھنے کے مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد سے سیکورٹی کی صورت حال مسلسل بگڑ رہی ہے۔ طالبان ایک بار پھر ملک کو سنبھالنے کے لئے آہستہ آہستہ ملک کے کچھ حصوں پر قبضہ کرنے میں مصروف ہے۔

ایسی صورت حال میں، ہندوستان نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ ہندوستان ہمیشہ پرامن، خودمختار اور جمہوریت پر مبنی افغانستان کے لئے پرعزم رہے گا۔

Recommended