Urdu News

سابق افغان وزیرخزانہ امریکہ میں ٹیکسی چلانے پرمجبور

سابق افغان وزیرخزانہ امریکہ میں ٹیکسی چلانے پرمجبور

واشنگٹن،21مارچ (انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کے سابق وزیرخزانہ خالد پائندہ امریکہ میں ٹیکسی چلانے پرمجبورہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے سابق وزیرخزانہ خالد پائندہ واشنگٹن ڈی سی میں آن لائن ٹیکسی سروس میں ڈرائیورکا کام کررہے ہیں۔امریکی میڈیا سے گفتگومیں سابق افغان وزیرخزانہ خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اوراپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ٹیکسی چلانے پرمجبورہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ 6 گھنٹے ٹیکسی چلا کر150ڈالرزسے زیادہ کما لیتے ہیں۔

سابق افغان وزیرخزانہ نے افغانستان کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دارامریکہ کوقراردیا۔خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا نے طالبان کوافغانستان میں اقتدارسنبھالنے کا موقع دیا۔خالد پائندہ اشرف غنی کی حکومت میں وزیرخزانہ تھے اوروہ طالبان کے اقتدار میں آنے سے ایک ہفتہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کرامریکہ چلے گئے تھے۔

Recommended