Urdu News

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی کسی بھی وقت ہوسکتی ہے گرفتاری

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان

لاہور، 17 فروری ( انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ  عمران خان کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ لاہور پولیس جمعہ کی صبح سے ہی لاؤ لشکر کے ساتھ عمران کے گھر کے باہر موجود ہے۔ زمان پارک کا علاقہ چھاؤنی میں تبدیل ہو چکا ہے۔

رات سے عمران خان کے گھر کے سامنے حامیوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہے۔ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت اور لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ اب ان پر قانونی گرفت مزید سخت ہو جائے گی۔

دراصل عمران خان پر توشہ خانہ میں جمع تحائف کو سستے میں خریدنے اور مہنگے داموں میں فروخت کرنے کا الزام ہے۔اس  پر الیکشن کمیشن انہیں پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے چکا ہے ۔ ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت بھی منسوخ کی جا چکی  ہے۔

اس فیصلے کے خلاف عمران کے حامیوں نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس دوران تشدد میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت وارنٹ جاری ہوئے  تھے۔

Recommended