Urdu News

حج سیزن کے لیے مشاعرمقدسہ میں چار اسپتال تیار: وزارت صحت

مکہ معظمہ

ریاض،09جولائی(انڈیا نیرٹیو)

مکہ مکرمہ کے محکمہ صحت کے سرکاری ترجمان حمد فیحان العتیبی نے بتایا ہے کہ مقدس مقامات میں 4 اسپتال اس سال حج سیزن کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ اسپتالوں میں المشاعر مقدسہ میں 6 مراکز صحت کے علاوہ جبل الرحمت، مشرقی عرفات، منیٰ الوادی اور موبائل فیلڈ اسپتال شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہیٹ اسٹروک کے 45 مراکز ہیں جن میں سے 23 جبل الرحمت میں اور 22 منیٰ الوادی میں ہیں۔ جبل الرحمت اسپتال اور منیٰ الوادی اسپتال میں 42 انتہائی نگہداشت کے بستر ہیں۔

اس کے علاوہ العتیبی نیبتایا اس سال حج سیزن پر 32 میڈیکل ٹیمیں مقرر ہیں۔ جن میں دارالحکومت کے اسپتالوں میں 10 اور مقدس مقامات میں 22 ٹیمیں شامل ہیں۔36 ایمبولینسیں اس سال کی حج سیزن میں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرونا وائرس کے شبہ اور حاجی پر علامات کی ظاہری شکل کی صورت میں کیس کو فوری طور پر اسپتال کے اندر مخصوص مقامات پر الگ تھلگ کر دیا جائے گا۔ مقدس مقامات کے اندر لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں گے جہاں صحت کے ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

سعودی عرب:’احسان‘ پلیٹ فارم سے حج سیزن میں قربانی پروگرام کا آغاز

سعودی عرب میں فلاحی کاموں کے قومی پلیٹ فارم ’احسان‘ نے قربانی کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ یہ پروگرام نئے حج سیزن اور عید الاضحی کی آمد کے موقع پر شروع کیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعہ حجاج کرام اور قربانی دینے والے شہریوں کو اپنے پلیٹ فارم سے قربانی کرنے اور ان کا گوشت مستحق لوگوں میں تقسیم کرے گا۔اس کے علاوہ قربانی پروگرام کا مقصد مملکت میں قربانی کے مناسک کے لیے ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ قربانی کے عمل کے لیے آن لائن پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

’احسان‘ پلیٹ فارم ہرسال حج سیزن میں قربانی، فدیہ، عقیقہ اور صدقہ جیسی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔احسان پلیٹ فارم کے سی ای او عبد العزیز الحمادی نے کہا کہ "قربانی" پروگرام اپنے صارفین کو آسان اقدامات کے ذریعے قربانی پیش کرنے کی سہولت دیتا جس میں 60 سیکنڈ سے زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔

Recommended