Urdu News

بھارت اور ایل سلواڈور کے بیچ دفتر خارجہ کی چوتھی مشاورت منعقد

بھارت اور ایل سلواڈور کے بیچ دفتر خارجہ کی چوتھی مشاورت منعقد

تجارت، صحت اور فارما  کے شعبہ میں تعاون پر پر تبادلہ خیال کیا

ہندوستان اور ایل سلواڈور نے پیر کو تجارت، صحت اور فارما، صلاحیت سازی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں سمیت دو طرفہ تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔  وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کیا کہ”چوتھی انڈیا۔ایل سلواڈور دفتر خارجہ  مشاورت نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

جس کی قیادت سکریٹری ( ایسٹ)   سوربھ  کمار اورر ایل سلواڈور کی نائب وزیر  ایڈرینا میرا ڈی پریرا نے کی۔ بات چیت میں تجارت، صحت اور فارما، صلاحیت سازی کے شعبوں سمیت باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا احاطہ کیا گیا۔میرا ڈی پریرا 1 سے 2 مئی 2023 تک ہندوستان کا دورہ  پر تھیں۔ دونوں فریقوں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور آگے بڑھنے کا راستہ تیار  کیا۔

  وزار ت خارجہ   کی پریس ریلیز کے مطابق  انہوں نے تجارت اور اقتصادی، صحت اور فارماسیوٹیکل، آئی سی ٹی اور ای گورننس، توانائی بشمول قابل تجدید ذرائع، ترقیاتی تعاون اور صلاحیت سازی، ثقافت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔سکریٹری (مشرق)نے ایل سلواڈور کو نئی دہلی میں اگست 2023 میں  سی آئی آئی کے ذریعہ منعقد ہونے والے انڈیا- ایل اے  سی بزنس کنکلیو میں شرکت کی دعوت دی۔دونوں اطراف نے علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر اپنے جاری تعاون کا مثبت انداز میں جائزہ لیا۔

یہ بات چیت جنوری 2023 میں خارجہ امور اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی کے ایل سلواڈور کے دورے کے فوراً بعد ہوئی ہے۔ فروری 2023 میں ایل سلواڈور کی وزیر خارجہ الیگزینڈرا ہل ٹینوکو کی ہندوستان میں بات چیت، اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر خارجہ ہل کے درمیان انڈیا- سینٹرل امریکن انٹیگریشن سسٹم کے حاشیے پر پانامہ میں وزارت خارجہ کی میٹنگ۔

Recommended