Urdu News

فرانس میں تشدد کے درمیان 17سالہ ناہیل کو کیا گیا سپرد خاک، احتجاج جاری

فرانس میں احتجاج جاری، احتجاج ایک خاص تصویر

اب تک تین ہزار سے زائد افراد گرفتار

پیرس، 2 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 فرانس میں الجزائری نڑاد 17 سالہ ناہیل کی پولیس کی گولی سے ہلاکت کے خلاف پورا فرانس سراپا احتجاج ہے۔ دھرنے، آتش زنی اور مظاہرے جاری ہیں۔ تشدد زدہ فرانس میں پانچویں رات سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا، ناہیل کو ہفتے کے روز پیرس کے نواحی علاقے نانٹیرے میں سپرد خاک کیا گیا۔

ان کی والدہ اور دادی سمیت سینکڑوں لوگوں نے پرامن طریقے سے آخری رسومات میں شرکت کی۔ دوپہر کو نانٹیرے کی مسجد میں ایک تقریب ہوئی اور تدفین خطے کے وسیع مونٹ ویلیرین قبرستان میں ہوئی۔

صورت حال اس قدر بگڑ گئی ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون نے اتوار سے اپنا مجوزہ دورہ جرمنی ملتوی کر دیا ہے۔ صدر ایمانوئل میکرون جمعہ کو برسلز میں یورپی رہنماؤں کے اجلاس سے رخصت ہونے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ فرانس میں اب تک 3000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کئی شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

 صورت حال پر قابو پانے کے لیے 45 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سڑکوں پر ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فرانس کا سفر نہ کریں۔

Recommended