Categories: عالمی

فرانسیسی شہریوں کو فوراً پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

فرانسیسی شہریوں کو فوراً پاکستان چھوڑنے کا مشورہ

پیرس،16اپریل(انڈیا نیرٹیو)

فرانس نے پاکستان میں رہ رہے اپنے شہریوں کو فوراً پاکستان چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ اسلام آباد واقع فرانسیسی سفارت خا نہ نے ایک ای میل کے ذریعہ اس سلسلے میں بتایا ہے کہ ان کے (فرانسیسی باشندوں کے) اوپر سنگین خطرہ منڈلا رہا ہے، اس لیے جو بھی فرانسیسی باشندہ پاکستان کے کسی بھی حصے میں رہتا ہو تو وہ فوراً ہی دوسرے ملک روانہ ہو جائے۔

دراصل پاکستان کے کئی شہروں میں ان دنوں کچھ شدت پسند تنظیمیں فرانس سے سفارتی رشتہ منقطع کرنے کو لے کر پرتشدد مظاہرہ کر رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان مظاہروں کی قیادت کٹرپسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کر رہی ہے جس کے چیف سعد رضوی کو پولس نے پہلے ہی گرفتار کر لیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان پر بھی تشدد پھیلانے کے الزام میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ پھر بھی پاکستان کے کئی شہروں میں ہزاروں لوگ سعد رضوی کی رہائی کو لے کر سڑکوں پر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے حامیوں نے فرانس کے سفیر کو معطل کرنے کے لیے عمران خان حکومت کو 20 اپریل تک کا وقت دیا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی پولس نے پیر کو پارٹی سربراہ سعد حسین رضوی کو گرفتار کر لیا، جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے ملک گیر احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ پارٹی چاہتی ہے کہ پاکستان حکومت فرانس کے سامانوں کا بائیکاٹ کرے اور فروری میں رضوی کی پارٹی کے ساتھ دستخط شدہ قرارنامہ کے تحت فرانس کے سفیر کو ملک سے باہر نکالے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی شدت پسند تنظیمیں فرانس کی میگزین چارلی ہبدو میں شائع کیے گئے حضرت محمدﷺ کے متنازعہ کارٹون سے ناراض ہیں۔ فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے اسلامی دہشت گردی پر دیے گئے بیان کو لے کر بھی پاکستانی پارلیمنٹ میں مذمتی قرارداد پاس کیا جا چکا ہے۔ اتنا ہی نہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانی وزارت خارجہ نے فرانسیسی سفیر کو طلب کر اپنا احتجاج بھی درج کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago