تقریب حلف برداری پیرس میں صدارتی محل الیزے پیلس میں منقعد ہوئی جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی
انٹرنیشنل ڈیسک، پیرس
گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے دوسری بار فرانس کے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری پیرس میں صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی،جہاں انہیں 21توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ اپنی مختصر تقریر میں ماکروں نے کہا کہ دنیا اور فرانس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نئے طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوکرین میں روسی حملے اور عالمی سطح پر ماحولیاتی خطرات کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ ماکروں نے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 58.5ووٹ حاصل کیے تھے۔