Urdu News

فرانسیسی صدر نے 17سیکنڈ میں بیئر کی بوتل خالی کر دی،ہورہی ہے خوب تنقید

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ان دنوں عوامی تنقید کا شکار ہیں۔ درحقیقت انہوں  نے 17 سیکنڈ میں بیئر کی پوری بوتل خالی کر دی ۔  جب ان کا یہ ویڈیو وائرل ہوا تو اس کی زبردست  تنقید کی جارہی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک رگبی کلب میں بیئر پیتے نظر آ رہے ہیں۔ میکرون ٹولوز رگبی ٹیم کے ڈریسنگ روم پہنچے جہاں انہوں نے صرف 17 سیکنڈ میں بیئر کی بوتل ختم کر دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانس کے صدر ایک ہی بار میں بیئر کی پوری بوتل پی جا تے  ہیں اور وہاں موجود دیگر لوگ بیئر پیتے ہوئے ان  کو چیئر کر رہے ہیں۔  صدر ایمانوئل کی  شراب نوشی اور مردانگی کے صریح مظاہرہ کے بارے میں بحث ہو رہی ہے۔

صدر ایمانوئل میکرون کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر کافی تبصرہ کیا جا رہا ہے۔ فرانس کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اسے سیاسی قیادت کے ذریعہ مردانگی کا گندا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ کچھ لوگ صدر کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صدر ایک رول ماڈل ہیں۔ انہیں  ملک کے لوگوں کے سامنے ایک مثال قائم کرنی چاہیے اور صحت مند طرز زندگی اور کھانے کی عادات کو فروغ دینا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ ایمانوئل میکرون کو فرانسیسی شراب کی صنعت کا حامی سمجھا جاتا ہے اور ایک بارانہوں  کہا تھا کہ وہ ہر روز لنچ اور ڈنر کے ساتھ شراب پیتے ہیں۔

Recommended