فرانسیسی صدر کوتھپڑمارنے والے شخص کو چار ماہ قید کی سزا
پیرس،11جون(انڈیا نیرٹیو)
فرانس کی ایک عدالت نے صدر عمانویل میکروں کو تھپڑ مارنے میں ملوث شخص کو چار ماہ قید اور 14 ماہ کی معطل قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے ملزم کو فرانس میں سرکاری ملازمت سے بھی برخواست کرتے ہوئے اسے کسی قسم کے سرکاری عہدے کے لیے تا حیات نا اہل قرار دیا ہے اور پانچ سال تک کسی قسم کا اسلحہ رکھنے پربھی پابندی عاید کی گئی ہے۔
استغاثہ نے 28 ڈامین تاریل کو ے 18 ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔اٹارنی جنرل نے صدر پر تاریل کے حملے کو "سراسر ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے اس فعل کو "جان بوجھ کر تشدد کا فعل" قرار دیا ہے۔العربیہ اور الحدث چینلوں کے مطابق نوجوان مقدمے کی سماعت کے دوران پرسکون بیٹھا تھا۔ سزا سننے کے بعد اس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہی کسی قسم کی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔