Urdu News

جی 7 کے لیڈروں نے چین کے خلاف ایک مستحکم بنیادی ڈھانچہ بنانے پر زور دیا

جی 7 کے لیڈروں نے چین کے خلاف ایک مستحکم بنیادی ڈھانچہ بنانے پر زور دیا

جی-سات کے لیڈروں نے چین کی بیلٹ اینڈ روڈ پہل کے خلاف بنیادی ڈھانچے کی ایک نئی عالمی پہل کا آغاز کیاہے۔جی 7کے لیڈروں نے چین کی بیلٹ اینڈ روڈ پہل، BRI کے خلاف ترقی پذیر ملکوں کی مدد کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ایک نئی عالمی پہل، ”پھر سے ایک بہتر دنیا کی تعمیر“ یاBuild Back Better World، بی تھِری ڈبلیو، کا آغاز کیا۔برطانیہ کی کاؤنٹیCornwall میں جاری سربراہ کانفرنس میںG-7 لیڈروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اقدار پر مبنی، اعلیٰ معیاری اور شفاف ساجھیداری کی پیشکش کریں گے۔ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن خلیجCarbis، کی ساحلی تفریح گاہ میں تین روزہ کانفرنس کی میزبانی کررہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائڈن نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ کی حمایت والاB3W منصوبہ، چین کے اِسی طرح کے پروگرام کا ایک زیادہ معیاری متبادل ہونا چاہیے۔وہائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائڈن اورG-7 کے ساجھیداروں نے بنیادی ڈھانچے کی نئی اور جرأت مند عالمی پہل، B3W شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

بیان میں اِس پہل کو اقدار پر مبنی، اعلیٰ، معیاری اور شفاف بنیادی ڈھانچے کی ساجھیداری قرار دیا گیا ہے، جو بڑی جمہوریتوں کے ذریعے ترقی پذیر ملکوں میں ضروری 40 ٹریلین ڈالر کے بنیادی ڈھانچے میں مدد کرے گی۔B3Wکے تحت آنے والے برسوں میں کم اور اوسط درجے کی آمدنی والے ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کے لیے اجتماعی طور پر سینکڑوں ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

دنیا کے سات امیر ترین ممالک، G-7 نے مستقبل میں وباؤں کو روکنے کے لیے ایک نئے منصوبے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ اِس کے تحت اقدامات میں کووڈ اُنیس کے علاج کے لئے ویکسین تیار کرنے اور لائسنس جاری کرنے کی مدت کو کم کر کے 100 دِن سے کم کرنا شامل ہے۔ اِس منصوبے کو کانفرنس کے قطعی اعلامیہ کے ساتھ آج باضابطہ طور پر پیش کیا جائے گا۔

Recommended