Urdu News

چین میں گیس دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 30 زخمی

چین میں گیس دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 30 زخمی

بیجنگ،21اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 چین میں ریسٹورنٹس کے باہر گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔  خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر شینیانگ کے ریسٹورنٹ میں گیس دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئیں جب کہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھویں کے گہرے بادل چھاگئے۔ دوسری جانب حکام کے مطابق دھماکے کی ابھی تک وجوہات سامنے نہیں آسکیں تاہم تفتیش جاری ہے۔

Recommended