Urdu News

جی آئی سے تصدیق شدہ جلگاؤں کیلے دبئی برآمد کئےگئے

بھارت، کیلے کی پیداوار کرنے والا دنیا کا ایک بڑا ملک ہے

 

 
 

نئی دہلی ، 16  جون، 2021 :   جغرافیائی انڈیکیشنز (جی آئی) تصدیق شدہ زرعی پیداوار کی برآمدات کو فروغ دیتے ہوئے ، فائبر اور معدنیات سے مالا مال ‘جلگاؤں کیلے’ کی ایک کھیپ دبئی برآمد کی گئی  ہے۔

بائیس میٹرک  ٹن جی آئی کے تصدیق شدہ جالگاؤں کیلے کو تندل واڑی گاؤں کے ترقی پسند کسانوں سے حاصل کیا گیا تھا ،  یہ گاؤں مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کا ایک حصہ ہے  ، جس  کی زرعی برآمدات سے متعلق  پالیسی کے تحت کیلے کے ایک مرکز کے طور پر نشاندہی  کی گئی  ہے ۔

2016 میں ، جلگاؤں کیلے کو جی آئی سے تصدیق نامہ حاصل ہوا تھا    جو جلگاؤں کے  نثارگرجا کرشی وگیان  کیندر  ( کے وی کے )  کے  ساتھ اندراج شدہ ہے ۔ عالمی معیارات کے مطابق کاشتکاری کے جدید  طور طریقے  اختیار کرنے کی وجہ  سے  بھارت  کےکیلے کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

بھارت  کے کیلے کی  برآمدات میں  حجم کے ساتھ ساتھ  قدر یا مقدار  دونوں لحاظ سے اضافہ  ہوا ہے ۔ 19- 2018 میں 413 کروڑ روپے  مالیت  کا  1.34 لاکھ میٹرک ٹن کیلا برآمدکیا گیا تھا  جبکہ 20-2019 میں 660 کروڑ روپے مالیت  کے 1.95 لاکھ  میٹر ک ٹن  کیلے کی برآمدات ہوئی تھی ۔ 21- 2020  کے دوران   (اپریل سے فروری) ، بھارت نے 619 کروڑ روپے مالیت کا 1.91 لاکھ ٹن کیلا برآمد کیا ہے۔

 بھارت،  کیلے کی  پیداوار کرنے والا  دنیا کا ایک بڑا  ملک ہے جس کا کیلے کی عالمی  پیداوار میں تقریبا  25 فیصد حصہ ہے۔ ملک میں کیلے  کی  کل پیداوار میں سے  آندھرا پردیش ، گجرات ، تمل ناڈو ، مہاراشٹر ، کیرالہ ، اترپردیش ، بہار اور مدھیہ پردیش 70 فیصد سے زیادہ  کیلا پیدا کرتے ہیں ۔

اے پی ای ڈی اے ، برآمد کاروں کو امداد فراہم کر کے زرعی اور ڈبہ بند زرعی  اشیا کی برآمدات کو فروغ دے رہی ہے۔ وہ اپنی  اسکیم جیسے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ، معیار کی ترقی اور منڈیون تک رسائی جیسے مختلف عناصر کے تحت پر امداد فراہم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ اے پی ای ڈی اے ، بین الا قوامی خریداروں اور فروخت کنندگان یا برآمد کاروں کے درمیان میٹنگوں اور درآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ ورچول  طریقے سے تجارتی میلوں کابھی انعقاد کرتی ہے  تاکہ زرعی اور ڈبہ بند زرعی مصنوعات کی برآمدات  کو فروغ دیا جا سکے ۔

اس کے علاوہ کامرس کا محکمہ  بھی برآمداتی اسکیم کے لئے تجارتی بنیادی ڈھانچہ ، اور منڈیوں یا مارکیٹ  تک رسائی  سے متعلق  ابتدائی  اقدامات وغیرہ جیسی مختلف  اسکیموں کے ذریعہ برآمدات کے فروغ میں تعاون کرتا ہے۔


 

 

Recommended