Categories: عالمی

افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھلے، طالبانی فرمان کا کیا ہے اثر؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
افغانستان کے مغربی صوبہ غور میں کئی مہینوں تک بندرہنے  کے بعد لڑکیوں کے اسکولوں کو پھر سے کھول دیا گیا ہے۔ اب 7ویں سے  12ویں جماعت کی طالبات کو اسکول جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دارالحکومت فیروزکوہ کی کونسل کی کوششوں کے بعد اسکول دوبارہ کھلے ہیں، جنہوں نے صوبے کے تعلیمی حکام سے  اسکولوں کوپھر سے کھولنے کی اپیل کی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فیروزکوہ کونسل کے صدر سلطان احمد نے کہا کہ پھر سے اسکولوں کو کھولنے کے لئے معاہدہ ہوا ہے کہ دارالحکومت غور اور آس پاس کے تمام اضلاع میں اسکولوں کو پھر سے کھولاجائے۔ اسکولوں کے پھر سے کھلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شہری حقوق کارکن حبیب وحدت نے کہا کہ خوش قسمتی سے لڑکیوں کے اسکول کھل گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کا دوبارہ کھلنا بہت ضروری ہے۔ عورت تعلیم یافتہ ہوگی تو آنے والی نسلیں تعلیم یافتہ ہوں گی اور معاشرے کو روشن مستقبل ملے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ مغربی صوبوں ہرات اور غور میں لڑکیوں کو ثانوی اور ہائی اسکول جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ طالبان نے اگست میں افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago