عالمی برادری، عالمی وباکی دوسری لہر میں کووڈ-19 کی تعداد میں غیر معمولی اضافے سے پیدا چیلنجوں اور ضروریات کو پورا کرنے کے لئےہندوستان کی کوششوں کی حمایت میں مدد کررہی ہے۔ حکومت ہند نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ اس نازک ترین مرحلے کے دوران اپنی کوششوں کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو عالمی مدد کو مؤثر انداز سے اور فوری طور پر مختص کیا جائے اور روانہ کردیا جائے۔
اب تک 6,608 آکسیجن کنسٹریٹر، 3,856 آکسیجن سلینڈر، 14 آکسیجن بنانے والے پلانٹس، 4,330 وینٹی لیٹر/ بی پی اے پی / سی پی اے پی اور ریمڈیسیور کی تین لاکھ سے زیادہ شیشیاں روانہ کی گئی ہیں۔
دوسری جانب ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے کی توسیع ہونے کے ساتھ ہی کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے آج ملک بھر میں مجموعی طور پر16.94 کروڑ ٹیکے لگائے گئے۔
قومی شرح اموات میں کمی واقع ہوئی ہے اور سردست یہ 1.09 فیصد پر قائم ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4,092اموات درج ہوئی ہیں۔
اموات کے نئے معاملات میں سے74.93 فیصد معاملے10 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (864) اموات درج ہوئی ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں(482) اموات ایک روز میں درج کی گئیں۔
ہندوستان میں فعال معاملوں کی مجموعی تعداد37,36,648 تک پہنچ گئی ہے۔یہ ملک بھرکے مجموعی مثبت معاملوں کا16.76فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی زیر علاج معاملوں میں13,202معاملوں کیکمی رونما ہوئی ہے۔
ہندوستان میں کل زیر علاج معاملوں میں سے 82.94فیصد مریض13 ریاستوں میں زیر علاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں4,03,738نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
دس ریاستوں میں 71.75فیصد نئے معاملے گذشتہ 24 گھنٹوں میں درج ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد 56,578نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 47,563معاملے، جبکہ کیرالہ میں 41,971 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں4,03,738نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
دس ریاستوں میں 71.75فیصد نئے معاملے گذشتہ 24 گھنٹوں میں درج ہوئے ہیں۔
مہاراشٹر میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد 56,578نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں 47,563معاملے، جبکہ کیرالہ میں 41,971 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔