امید ہے کہ منتخب صدر فرانس میں مقیم تارکین وطن کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی:چیف ایگزیکٹو گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ
انٹرنیشنل ڈسک، اٹلی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ ایمانوئل میکرون کو فرانس صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمانوئل میکرون نے ہمیشہ فرانس میں مقیم تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ادا کر رہی ہیں جو قابل تعریف ہے۔ایمانوئل میکرون نے ہمیشہ فرانس کی ترقی اور فرانسیسی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ہمیشہ عوامی خدمات کے لیے کوشاں ہے۔
یاد رہے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز دوسری بار فرانس صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری پیرس میں صدراتی محل الیزے پیلس میں منقعد ہوئی جہاں پر انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ایمانوئل میکرون کو دوسری بار فرانس صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے ہیں ۔
امید کرتے ہیں کہ وہ پہلے کی طرح فرانس میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی تا کہ کہ فرانس میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے انہوں نے کہا کہ ایمانوئل میکرون واحد سیاستدان ہے جو غیر ملکی تارکین وطن کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلیے کوشاں ہے جو قابل فخر ہے انہوں نے اپنی مبارکبادی پیغام میں مزید کہا کہ ایمانوئل میکرون کی غیر ملکی تارکین وطن اور انسانیت کیلئے بے لوث خدمات ہے جس کو غیر ملکی تارکین وطن ہمیشہ یاد رکھیں گے۔