Categories: عالمی

سری لنکا میں گوٹابایا کے مستعفی ہونے کا جشن، رانیل وکرماسنگھے قائم مقام صدر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولمبو، 15 جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شدید اقتصادی اور سیاسی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکسے کو عوامی امنگوں کے سامنے جھکتے ہوئے استعفیٰ دینا پڑا۔ سری لنکا سے فرار ہونے کے بعد مالدیپ کے راستے سنگاپور پہنچنے والے گوٹابایا کے استعفیٰ پر سری لنکا میں جشن کا ماحول ہے۔ دریں اثناء  وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کو سری لنکا کا قائم مقام صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری لنکا میں سبکدوش ہونے والے صدر گوٹابایا راج پکسے کے خلاف مظاہرے اس حد تک بڑھ گئے تھے کہ ہفتے کے روز جب لوگوں نے راشٹرپتی بھون کا گھیراؤ کیا تو گوٹابایا کو اہل خانہ سمیت گھر سے بھاگنا پڑا۔ پھر انہوں نے 13 جولائی کو استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ مالدیپ سے وہ سنگاپور پہنچے اور وہاں سے پارلیمنٹ کے اسپیکر کو ای میل کے ذریعے اپنا استعفیٰ بھجوایا۔ گوٹابایا کے استعفیٰ کے بعد سری لنکا میں جشن کا ماحول ہے۔ لوگ سڑکوں پر ناچ رہے ہیں۔ مظاہرین گوٹابایا کے استعفے کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم کی رہائش گاہ بھی خالی کرنا شروع کر دی ہے۔ جمعرات کی رات جیسے ہی گوٹابایا کے استعفیٰ کی خبر آئی، لوگوں کی بڑی تعداد کولمبو کی سڑکوں پر نکل آئی اور جشن منایا۔ اس دوران پٹاخے بھی پھوٹے اور لوگ مستی میں رقص کرتے بھی نظر آئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گوٹابایا کے استعفیٰ کے بعد اب سری لنکا میں اقتدار کی نئی کشمکش شروع ہو گئی ہے۔ سری لنکا کی پارلیمنٹ کے سپیکر مہندا یاپا ابھے وردنے نے کہا کہ گوٹابایا   کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔ مزید کارروائی کے لیے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے نئے صدر کے انتخاب تک نگراں صدر کے طور پر کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی نئے صدر کے انتخاب کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے ارکان پارلیمنٹ کو بلایا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago