Categories: عالمی

خلیج تعاون کونسل کا ایران سے دہشت گردی کی پشت پناہی بند کرنے کا مطالبہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دبئی،30جولائی(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نایف الحجرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور ’جی سی سی‘ کے درمیان تعلقات خطے کے امن اور استحکام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں ایران سے خطے کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی پالیسیاں ختم کرنے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکا میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیو کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے پال سلیم کی قیادت میں جی سی سی کے الریاض میں قائم صدر دفتر میں نایف الحجرف سے ملاقات کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے نایف الحجرف نے خطے میں موجود تنازعات کے پرامن اور سیاسی حل، خطے کے امن اور استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں مسائل پیدا کرنے کا ذمہ دار ہے۔ تہران کو خطے میں اپنی مداخلت اور یمن، شام، عراق اور لبنان سمیت دوسرے ممالک میں اپنی مداخلت بندکرنا اور دہشت گردی کی پشت پناہی روکنا ہوگی۔امریکی وفد سے ملاقات میں جی سی سی سیکرٹری جنرل نے ویانا میں جاری ایران امریکا مذاکرات، ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات چیت کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قبل ازیں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل اور یمن کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ٹیم لینڈرکنگ نے ایک مشترکہ بیان میں یمن میں جاری بحران کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔دونوں رہ نماؤں نے یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کی حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور یمن میں امن اور استحکام کیلییحوثی ملیشیا کی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago