Categories: عالمی

ایران سے جوہری مذاکرات غیرمعیّنہ مدت کے لیے جاری نہیں رہ سکتے: بلینکن

کویت سٹی،30جولائی(انڈیا نیرٹیو)

امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات غیرمعیّنہ مدت کے لیے جاری نہیں رہ سکتے۔البتہ واشنگٹن مذاکرات کوجاری رکھنے کے لیے مکمل طور پرتیار ہے۔انٹونی بلینکن نے جمعرات کو کویت کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ”ہم سفارت کاری کے لیے پْرعزم ہیں لیکن یہ عمل غیرمعینہ عرصے کے لیے جاری نہیں رہ سکتا۔

ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ایران کیاکرنے کوتیار ہیاورکیا نہیں کرنا چاہتا ہے۔ہم ویانا جانے اورمذاکرات کو جاری رکھنے کے لیے مکمل طور پرتیار ہیں۔“انھوں نے کہا کہ”اس وقت بال ایران کے کورٹ میں ہے۔“ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان اپریل سے ویانا میں 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق امور پر مذاکرات کے چھے دور ہوچکے ہیں۔تاہم ابھی تک ان کے درمیان امریکا کی جوہری سمجھوتے میں واپسی کے لیے مجوزہ اقدامات اور ایران کی جانب سے سمجھوتے کی مکمل پاسداری سے متعلق اختلافی امور طے نہیں ہوسکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طورپرعلاحدگی کااعلان کردیا تھا اور اس کے خلاف اسی سال نومبر میں سخت اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔ان سے ایرانی معیشت زبوں حال ہوچکی ہے۔امریکاکی موجودہ بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ اب ایک نظرثاتی شدہ جامع سمجھوتے پر زوردے رہی ہے جس کے تحت اس کے جوہری پروگرام کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام کی سرگرمیوں پر بھی قدغنیں عاید کی جائیں گی۔تاہم وہ اس کی خطے کے ممالک میں گماشتہ تنظیموں کے ذریعے مداخلت کو روک لگانے پر زیادہ زور نہیں دے رہی ہے۔

ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے مذاکرات کاروں نے 20 جون کو بات چیت غیرمعیّنہ مدت کے لیے ملتوی کردی تھی۔ایرانی حکام کے مطابق نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کے اگست میں اقتدار کے سنبھالنے تک ویانا میں مذاکرات کی بحالی اور کسی ڈیل کا امکان نہیں ہے۔ابراہیم رئیسی قدامت پسند اور ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای کے قریب سمجھے جاتے ہیں لیکن وہ جوہری مذاکرات کی حمایت کااظہارکرچکے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ ایران امریکا کی پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے۔ایران کا قدامت پسند کیمپ امریکا پر بھروسا کرنے کو تیار نہیں اوروہ اس کے ملک مخالف اقدامات کی بناپراس پرعدم اعتماد کااظہار کرتا رہتا ہے۔اس نے صدرحسن روحانی کو 2015ء میں امریکا سمیت چھے عالمی طاقتوں سے سمجھوتا طیکرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ابراہیم رئیسی کے برسراقتدار آنے کے بعد سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قیادت میں ایران کی پالیسیوں میں کسی جوہری تبدیلی کا امکان نہیں کیونکہ وہی تمام اہم پالیسیوں پرحتمی رائے رکھتے ہیں۔ایرانی قائدین جوہری سمجھوتے کی بحالی سے قبل ایران عاید کردہ امریکا کی تمام پابندیوں کے خاتمے پر زوردے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago