Urdu News

تمام فلسطینیوں سے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے کی حماس کی اپیل

تمام فلسطینیوں سے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے کی حماس کی اپیل

تمام فلسطینیوں سے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے کی حماس کی اپیل

حماس نے فلسطینی عوام سے کہا ہے کہ اپنی سرزمین اور مقدس اقدار کا دفاع کرتے ہوئے قومی آزادی کے منصوبے میں حصہ لیں اور اسرائیل کے خلاف احتجاج میں حصہ لیں۔یہ اپیل حماس نے تمام فلسطینیوں سے کی ہے۔

ترکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق حماس نے دریائے اُردن کے مغربی کنارے کے فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں کے زیر قبضہ مشرقی القدس کے قدیم شہر میں واقع مسجدِ اقصی پر بار ہا دھاوا بولے جانے کے برخلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی۔

حماس نے ایک بیان میں اس نے یہودی آباد کاروں کے دھاوے کو قابض قوتوں کے حکومت کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ایک غیر مؤثرکوشش ہے۔

حماس نے فلسطینیوں کو اگلے جمعہ کو مغربی کنارے کے شہروں میں 'یوم قہر' کی حیثیت سے تبدیل کرنے کی دعوت دی، اور ہجوم سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام رابطہ مقامات پر جمع ہوں، بستیوں کے مابین سڑکوں کی ناکہ بندی کریں، اور آباد کاروں کے خلاف چڑھائی کریں جو کہ غلط کام کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کے ساتھ انہیں مزید مزاحمت اور رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا اور فلسطینی عوام اپنی سرزمین اور مقدس اقدار کا دفاع کرتے ہوئے قومی آزادی کے منصوبے میں حصہ لیں گے اور یہ قابض افواج اور آباد کاروں کے خلاف جامع مزاحمت کو متحرک کرنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین گیارہ روزہ جنگ اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی کے بعد بھی گاہے بگاہے اسرائیلی فوج اور پولیس مسجد اقصی پر دھاوا بولتی رہتی ہے۔

Recommended