Urdu News

کناڈامیں ہندو مقامات پر توڑ پھوڑ کے پیچھے’خالصانی دہشت گردوں‘کا ہاتھ

کناڈامیں ہندو مقامات پر توڑ پھوڑ کے پیچھے’خالصانی دہشت گردوں‘کا ہاتھ

کینیڈا میں ہندوستان کے سابق نائب سفیر نیرج سریواستو نے پیر کے روز کینیڈا کے برامپٹن میں شری بھگواد گیتا پارک کے نشان کی توڑ پھوڑ کے لیے “خالصانی دہشت گردوں” کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں ہوتے رہے ہیں۔”کینیڈا میں ایسا نفرت انگیز جرم پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ 15 ستمبر کو ٹورنٹو میں سوامی نارائن مندر کی بھی بے حرمتی کی گئی تھی اور خالصتان کے نعرے اور گرافٹی پینٹ کیے گئے تھے۔

 حکومت ہند نے کینیڈا سے پرزور درخواست کی تھی کہ وہ ان کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔ سابق سفیر نے کہا کہ موجودہ کارروائی کے تعلق سے  مجھے ایسا لگتا ہے کہ اس بار بھی خالصتانی دہشت گردوں کا کام ہے۔

سریواستو نے مزید کہا، “مجھے امید ہے کہ کینیڈا کی حکومت ان کے خلاف اقدامات کرے گی اور مجرموں کا پتہ لگائے گی، انہیں سزا دے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مستقبل میں ایسے نفرت انگیز جرائم کا اعادہ نہ ہو”۔

 سابق نائب ایلچی کے تبصرے اتوار کے روز اس وقت سامنے آئے جب کینیڈا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ٹورنٹو میں بھگواد گیتا پارک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کی اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

کناڈا میں ہندوستان کے ہائی کمیشن نے ٹویٹ کیا کہ  ہم برامپٹن کے شری بھگواد گیتا پارک میں نفرت پر مبنی جرم کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم کینیڈین حکام اور پیل ریجنل پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحقیقات کریں اور مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

Recommended