Urdu News

حقانی نیٹ ورک القاعدہ کے ساتھ ایک نئی ٹیم تشکیل دینے کے فراق میں: امریکہ

Haqqani Network breaks up with al-Qaeda to form new team: US

نئی دہلی ، 27 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کا حقانی نیٹ ورک القاعدہ کے ساتھ دہشت گردی کی نئی ٹیم تشکیل دینے جارہا ہے ۔ اس کادعویٰ امریکی محکمہ خزانہ نے کیا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کو پچھلے سال مارچ میں کابل میں سکھوں پر دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے دہشت گردی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے اپنے کام کے جائزہ میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان القاعدہ کے درمیان نزدیکی میں اضافہ ہواہے۔

حقانی نیٹ ورک کو امریکی اسٹاف کے سابق چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی کا حصہ قرار دیا تھا۔ پچھلے سال کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملے کے الزام میں اسے لشکر طیبہ کے ساتھ ساتھ سزا سنائی گئی تھی۔ اس میں قریب 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے پینٹاگون کو دی گئی کچھ دستاویزات میں کہا ’حقانی نیٹ ورک کے سینئر شخصیات نے ، مسلح جنگجوؤں کی ایک نئی مشترکہ یونٹ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ہے ، جسے القاعدہ کی حمایت اور مالی تعاون حاصل ہے۔ تاہم ، اس کی کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Recommended