Urdu News

مکہ مکرمہ میں گرمی کا قہر،درجہ حرارت 47 ڈگری کے پار

خانۂ کعبہ کا حسین منظر

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق آج بعض شہروں میں درجہ حرارت شدید اور بعض میں انتہائی کم رہنے کی توقع ہے۔آج مکہ مکرمہ اور منیٰ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جب کہ ابہا شہر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیاتی مرکز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آج جن شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی توقع ہے ان میں: مکہ مکرمہ اور منیٰ 47 ڈگری، عرفات اور مزدلفہ 46 ڈگری، الصمان 45 ڈگری، حفر الباطن اور الدہنا 44، اور ودای الدواسی، شرور، العلا اور الاحساء میں 43 درجے ریکارڈ کیا گیا۔آج بروز اتوار مدینہ، دمام، التنہات اور الخرج میں درجہ حرارت 42 ڈگری، ریاض، بریدہ اور رفحاء  میں 41 ڈگری اور تبوک میں 40 ڈگری ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت : ابہا 19 ڈگری، الباحہ اور قریات 20، طریف 21، طائف 22، الدوادمی 23، سکاکا 24، تبوک، بریدہ، حائل، رفحاء، مجمعہ ، اور نجران میں 25 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Recommended