Categories: عالمی

ایرانی ایندھن کی آمد کی خوشی میں حزب اللہ نے’آر پی جی‘ راکٹ داغے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بیروت،17ستمبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایرانی ایندھن سے لدے درجنوں ٹرک کل جمعرات کو لبنان میں داخل ہوئے۔اس موقعے پر تہران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے حامیوں کے حیران کن ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں جن میں انہیں ایرانی ایندھن کی آمد کی خوشی میں ’آر پی جی‘ راکٹ فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔لبنانی شہریوں نے سوشل میڈیا پر حزب اللہ کے حامیوں کو سڑکوں کے درمیان اور شہریوں کے گھروں کے قریب فائرنگ کرتے دکھایا۔ حزب اللہ عناصر شہری آبادی کے اندر راکٹ چلانے کے خطرات سے بے خوف دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے راکٹ باری کے دوران شہری آبادی کوبھی خاطر میں نہیں لایا۔ان میں سے کچھ نے شہری آبادی والے علاقوں میں براہ راست فائرنگ کی اور شام کی بانیاس کراسنگ سے لبنان میں ایندھن لے کرداخل ہونے والے قافلوں کو دیکھ کرآر پی جی راکٹ چلائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اے ایف پی کے نامہ نگار کے مطابق شام کی نمبر پلیٹوں والے درجنوں ٹینکر جمعرات کی صبح کے وقت ملک کے مشرقی علاقے الہرمل میں داخل ہوئے۔بعلبک شہر کی مرکزی شاہراہ پر حزب اللہ کے درجنوں عناصر ایندھن کی آمد کی خوشی کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔ ان میں سے کچھ نے حزب اللہ کے جھنڈے اٹھائے، چاول اور گلاب پھینکے۔قافلے میں 80 آیل ٹینکر شامل تھے۔ یہ مجموعی طورپر40 لاکھ لیٹرایندھن لے کر بعلبک شہر پہنچایا جسے "الآمانہ" اسٹیشنوں کے گوداموں پر اتارا گیا۔ یہ پٹرول اسٹیشن حزب اللہ کی ملکیت ہیں اور 2020 سے امریکی پابندیوں کی فہرست میں درج ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ ملک میں سیکیورٹی فورسز کے اختیار سے باہر کی فوجی طاقت ہے۔ اس نے 19 اگست کو تہران سے ایندھن درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اس کے اس اعلان پر لبنان میں سیاسی مخالفین نے اس کی شدید مذمت کی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago