Urdu News

آسٹریلیا میں ہندو مندر میں توڑ پھوڑ،ایک ہفتے میں توڑپھوڑکادوسرا واقعہ

آسٹریلیا میں ہندو مندر میں توڑ پھوڑ

خالصتانی حامیوں نے مبینہ طور پر آسٹریلیا میں ایک ہندو مندر میں بھارت مخالف نعروں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں منگل کو کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر وکٹوریہ ریاست میں ایک مندر پر دوسرے حملے میں اس طر ح کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔

آسٹریلیا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ کیرم ڈاونس، وکٹوریہ میں واقع تاریخی شری شیو وشنو مندر میں توڑ پھوڑ پیر کو ہوئی۔توڑ پھوڑ کی یہ حرکت اس وقت دیکھی گئی جب عقیدت مند ‘ درشن’ کے لیے آئے تھے کیونکہ تمل ہندو برادری کی جانب سے تین روزہ “تھائی پونگل” تہوار منایا جا رہا تھا۔

شری شیو وشنو مندر کی دیرینہ عقیدت مند اوشا سینتھیل ناتھن نے کہا، “ہم آسٹریلیا میں ایک تامل اقلیتی گروپ ہیں، ہم میں سے بہت سے لوگ مذہبی ظلم و ستم سے بچنے کے لیے پناہ گزین کے طور پر آئے تھے۔”انہوں نے کہا، “یہ میری عبادت گاہ ہے اور یہ میرے لیے قابل قبول نہیں ہے کہ یہ خالصتان کے حامی بغیر کسی خوف کے اپنے نفرت انگیز پیغامات کے ذریعے اس کی توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔

سینتھیل ناتھن نے مزید کہا، “میں پریمیئر ڈین اینڈریوز اور وکٹوریہ پولیس سے درخواست کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جو وکٹورین ہندو برادری کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔”ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے وکٹوریہ چیپٹر کے صدر مکرند بھاگوت نے ویب سائٹ کو بتایا، “میں آپ کو یہ نہیں بتا سکتا کہ خالصتان کے پروپیگنڈے کے لیے دوسرے ہندو مندر کی توڑ پھوڑ دیکھ کر میں کتنا پریشان ہوں۔

Recommended