عالمی

سعودی عرب، قطر اور مصر ہتھیاروں کے 10 بڑے خریداروں میں کیسے ہوئے شامل؟

سعودی عرب، قطر اور مصر گذشتہ پانچ سالوں سے دنیا میں اسلحے اور دفاعی سامان کے سب سے بڑے خریداروں میں شامل ہیں۔ اس بات کا اظہار معروف تھنک ٹینک اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) نے پیر کو کیا۔

سپری کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب 2018-2022 میں دنیا بھر میں ہتھیاروں کا دوسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔ سعودی مملکت نے اس عرصے کے دوران اسلحے کی مجموعی درآمدات کا 9.6 فیصد حاصل کیا۔ تاہم 2013-2017 کی نسبت 2018-2022 میں سعودی عرب کی مجموعی درآمدات میں 8.7 فیصد کمی واقع ہوئی۔

2022 کے دوران سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری میں طیارے، فضائی دفاعی نظام، بکتر بند گاڑیاں، میزائل، بحری ہتھیار، سینسرز اور بحری جہاز شامل تھے۔سعودی عرب کے لیے اہم سپلائرز اور اس کی کل درآمدات میں ان کا حصہ یہ رہا: امریکہ (78 فیصد)، فرانس (6.4 فیصد) اور اسپین (4.9 فیصد)سعودی عرب کو امریکی ہتھیاروں کی منتقلی میں “سیکڑوں زمین پر حملہ کرنے والے میزائلوں اور 20,000 سے زیادہ گائیڈڈ بموں کے ساتھ 91 جنگی طیاروں کی فراہمی” شامل تھے۔

مشرق وسطی میں قطر پچھلے پانچ سالوں میں ہتھیاروں کا تیسرا سب سے بڑا خریدار ہے۔ درآمدات میں 311 فیصد اضافہ کے بعد یہ گذشتہ جائزے میں چھٹے نمبر سے اوپر آ گیا ہے۔

2022 کے دوران قطر کی خریداری میں طیارے، فضائی دفاعی نظام، بکتر بند گاڑیاں، میزائل، بحری ہتھیار، سینسرز اور بحری جہاز شامل تھے۔قطر کے اہم سپلائرز اور کل درآمدات میں ان کا حصہ یہ ہے: امریکہ (42 فیصد)، فرانس (29 فیصد) اور اٹلی (14 فیصد)۔اس کی درآمدات میں “فرانس سے 36 جنگی طیارے، 36 امریکہ سے ، 8 طیارے برطانیہ اور اٹلی سے 3 فریگیٹس شامل ہیں۔مشرق وسطی میں مصر اسلحہ درآمد کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago