Urdu News

پاکستانی فوج نے ٹی ٹی پی کی پشت پناہی کرکے خیبرپختونخوا میں کیسے شورش کو ہوا دی؟

پاکستانی فوج اور تحریک طالبان پاکستان

خیبر پختونخوا، 4؍ جنوری

پاکستان، جس نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان اور ہندوستان میں پاک فوج کے اسٹریٹجک مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک پراکسی فورس کے طور پر استعمال کرنے کے لیے پالا تھا، اب اسے اپنی  ہی کڑوادوائی کا مزہ چکھنا پڑ  ہے کیونکہ ٹی ٹی پی خیبر پختونخوا میں  شورش کو  ابھارنے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

جیو پولیٹک نے مبصرین کے حوالے سےیہ اطلاع دی۔ ٹی ٹی پی کے افغان طالبان، القاعدہ اور صوبہ خراسان میں اسلامک اسٹیٹ  کے ساتھ گہرے تاریخی تعلقات ہیں۔  یہ نائن الیون کے بعد افغانستان اور پاکستان میں القاعدہ کی جہادی سیاست کی ضمنی پیداوار ہے۔

پاکستانی فوج نے اپنے تزویراتی اہداف کے حصول کے لیے جہادی اور عسکریت پسند تنظیموں کو جنم دینے کا یہ مذموم منصوبہ بنایا۔  تاہم، اس نے ایک فرینکنسٹائن کا مونسٹر بنایا جو اب خود کو کھا رہا ہے۔ پاکستان کی فوج اور بدنام زمانہ جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی نے جہادی ملیشیا کو افغانستان اور کشمیر میں لڑنے کی تربیت دی۔

  جیو پولیٹک نے مبصرین کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ افغانستان میں، پاکستان کو ان عسکریت پسندوں کی مدد سے تزویراتی گہرائی حاصل کرنے کی امید تھی، اور کشمیر میں، وہ ہندوستانی حکومت اور فوج کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی بدامنی پھیلانے کے لیے دہشت گردی اور تشدد پھیلانا چاہتا تھا۔ جہاں ٹی ٹی پی اسلام آباد میں کمزور حکومت اور سیاسی انتشار کا فائدہ اٹھاتی ہے، وہیں دوسری طرف ریاست نے لاتعلق رویہ اپنایا ہے۔

Recommended