Urdu News

امریکہ کو دہلانے والے خوفناک مجرم تھیوڈور جان کزنسکی کی موت جیل میں کیسے ہوئی؟

امریکہ کو دہلانے والے خوفناک مجرم تھیوڈور جان کزنسکی

یو انابومبر کے نام سے مشہور تھیوڈور جان کزنسکی کی 10 جون کو مقامی جیل میں موت ہوگئی۔ 81 سالہ کزنسکی تیز دماغ کے ساتھ شاطر مجرم تھا۔ امریکہ میں دہشت گردی کا مترادف رہے کزنسکی کے اوپر تین افراد کے قتل کا الزام تھا۔ اس خطرناک مجرم نے 1978 سے 1995 کے درمیان 17 بم دھماکے کیے تھے۔

دنیا کی مشہور یونیورسٹی ہارورڈ سے تعلیم حاصل کرنے والے کزنسکی نے صرف 16 سال کی عمر میں اسکالرشپ حاصل کر لی تھی۔ ریاضی کے ٹاپر کزنسکی کن وجوہات سے جرم کے دلدل میں پھنسا، یہ سوال اس کی موت کے ساتھ ہی دفن ہوگیا۔

کزنسکی نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر ملازمت اختیار کرنے سے پہلے 1967 میں مشی گن یونیورسٹی سے ریاضی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ 1971 میں وہ مونٹانا چلا گیا۔ وہاں زمین خریدی۔ اسی سال موسم سرما میں اس نے 1000 سے کم لوگوں کے شہر لنکن کے قریب ٹار پیپر کیبن بنایا۔ اس نے اسی کیبن میں بم بنائے۔ اس نے ان بموں کو اس طرح استعمال کیا کہ اس کے پیچھے کسی سراغ کا امکان کم ہی تھا۔ وہ اتنا چالاک دماغ تھا کہ امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کو بھی اسے پکڑنے میں تقریباً دو دہائیاں لگیں۔

اس مجرم نے 1995 میں ایف بی آئی کو  اپنا 35,000 الفاظ پر مشتمل مینی فیسٹو انڈسٹریل سوسائٹی اینڈ اِٹس فیوچر کو اشاعت کے لیے بھیجا تھا۔ اس نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ایجنسی اسے کبھی نہیں پکڑے گی۔ مجبوراً تفتیشی ایجنسی کو اس کی بات ماننی پڑی۔ اس کے کچھ ہی عرصے بعد 1996 میں اسے تفتیشی ایجنسی نے گرفتار کر لیا۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ تب سے وہ جیل میں قید تھا۔

Recommended