Urdu News

یوکرین نے روس میں داخل ہوکر فضائیہ کے اڈے کو کیسے بنایا نشانہ؟

یوکرین نے روس میں داخل ہوکر فضائیہ کے اڈے کو بنایا نشانہ

کیف، 7 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 گزشتہ نو ماہ سے زائد عرصے سے یوکرین کے ساتھ جاری جنگ میں پہلی مرتبہ روس کے فضائی دفاع کی پول کھل گئی ہے۔ یوکرین نے مسلسل دوسرے دن روس میں داخل ہو کر اپنے ایک اور فضائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ منگل کو ڈرون حملے میں فضائیہ کے اڈے سے آگ کے شعلوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے ایک روز قبل روس کے اندر سینکڑوں کلومیٹر اندر داخل ہو کر فضائیہ کے دو اڈوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس میں تین افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

یوکرین کے قریب روسی شہر کرسک کے حکام نے منگل کی صبح حملے کے بعد فضائیہ کے اڈے سے اٹھنے والے سیاہ دھوئیں کی تصاویر شیئر کیں۔ یہاں کے گورنر نے کہا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے ایک مرکز کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Recommended