Urdu News

امریکہ اور جاپان کی طرف سے چین پر لگام لگانے کی تیاری شروع، کیسے دیکھتے ہیں آپ

امریکہ اور جاپان کا قومی پرچم

واشنگٹن، 11 جنوری ( انڈیا نیرٹیو)

 چین کی جارحیت اور توسیع پسندانہ پالیسی پر لگام کیسے لگے ، اس پر امریکہ اور جاپان 12 جنوری کوتبادلہ خیال کریں گے۔ پینٹاگون نے منگل کو کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور دفاع 2023 کی امریکہ-جاپان سیکورٹی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں غور وخوض کرکے حکمت عملی وضع کریں گے۔

پینٹاگون کے پریس سکریٹری جنرل پیٹ رائڈر نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنما انڈو پیسیفک اور دنیا بھر میں 21ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جدید اتحاد کے مشترکہ وژن پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اپنے جاپانی ہم منصب وزیر دفاع ہمادا یاسوکازو اور وزیر خارجہ ہیاشی یوشیماسا سے ملاقاتیں کریں گے۔

پریس سکریٹری نے کہا کہ امریکہ اپنے موقف پر قائم ہے۔ جاپان خطے کے سب سے قابل اعتماد شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ امریکہ-جاپان اتحاد انڈو پیسیفک سیکورٹی کا سنگ بنیاد ہے۔ اس معاملے پر امریکہ اور جاپان کی حکومتوں کے ساتھ 12 جنوری کو ہونے والے پانچویں انڈو پیسفک بزنس فورم میں تفصیل سے بات کی جائے گی۔

Recommended