عالمی

روس کے تیز رفتار ڈرون حملے سے یوکرین دارالحکومت کیف کیسے دہل رہا ہے؟

کیف، 17 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

 روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ایک بار پھر بڑا حملہ کیا ہے۔ روس نے یوکرین پر کامیکازے ڈرون کے ذریعہ تیز رفتار حملے کیے ہیں۔ دارالحکومت کیف ان دھماکوں سے لرز اٹھا۔

ان فضائی حملوں کے بعد سائرن اور دھماکوں کی زوردار آوازیں سنی گئیں۔ میئر ویٹالی کلٹزکو کے مطابق حملوں سے رہائشی عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر کے سربراہ آندرے یرمک نے کہا کہ کیف پر حملے کامیکازے ڈرون کے ذریعے کیے گئے۔ گزشتہ ہفتے بھی کیف اور یوکرین کے کئی دوسرے شہروں پر روسی میزائلوں سے حملے کیے گئے تھے۔ اس حملے میں کئی لوگ مارے گئے تھے۔

کامیکازے ڈرون کو خودکش ڈرون بھی کہا جاتا ہے۔ کامیکازی ایک جاپانی لفظ ہے۔ یہ نام دوسری جنگ عظیم کے دوران اسپیشل یونٹ اٹیکنگ سے منسلک تھا۔

اس میں فوجی پائلٹ اپنے لڑاکا طیاروں کو تباہ کرتے تھے اور خودکش مشن کر کے دشمنوں کو مار ڈالتے تھے۔ تب سے کامیکازے  کا لفظ کسی بھی خودکش مشن کو انجام دینے اور دشمن کو ختم کرنے کے ساتھ منسلک ہونے لگا۔

کامیکازے  ڈرون روبوٹک بم کی طرح کام کرتا ہے۔ یہ اپنے ہدف کو نشانہ بنا کر درست طریقے سے حملہ کرتا ہے۔ یہ ڈرون جنگل سے پہاڑیوں تک چھپے دشمنوں کو تلاش کرتا ہے۔

یہ ڈرون کروز میزائل اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی کا مجموعہ ہے۔ یہ ایک قسم کا اڑنے والا ہتھیار ہے جو کسی بھی قسم کی جنگ میں کارآمد ہوتا ہے۔

اس کی خاصیت اپنے شکار کو فوراًپہچاننا ہے۔ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ یہ ٹارگٹ کے گرد گھومتا ہے اور پھر اپنا ہدف طے کر کے دشمن کے چیتھڑے اڑا دیتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago