Urdu News

توہین رسالت کےنام پر پاکستان میں کب تک قتل و غارت؟ سری لنکن شہری کی موت پر عمران خان نے کیا کہا؟

توہین رسالت کےنام پر پاکستان میں کب تک قتل و غارت؟

عمران خان نے سیالکوٹ میں غیر ملکی کے ساتھ ماب لنچنگ کو شرمناک قرار دیا

پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے ہجومی تشدد کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اسے پاکستان کے لیے شرمناک دن قرار دیا ہے۔

جمعہ کے روز، سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ کے علاقے میں ایک کثیر القومی فیکٹری کے کارکنوں نے اپنے ایکسپورٹ مینیجرکو پہلے فیکٹری سے باہر لے جاکرپیٹاجس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔اس کے بعد اسے سڑک پر ہی جلا دیا گیا۔ سیالکوٹ پولیس افسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام پریانتھا کمارا ہے۔ وہ سری لنکا کا شہری تھا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن منیجر کو اس طرح جلانے کا واقعہ پاکستان کے لیے شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

سری لنکا کی وزارت خارجہ نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آزادانہ تحقیقات پر اصرار کیا ہے۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ موقع پر جمع ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

Recommended