جسٹن نے جاپان کا دورہ کیا ملتوی
ٹورنٹو (کینیڈا)،25 ستمبر (ہ س)
طاقتور سمندری طوفان فیونا نے ہفتے کے روز مشرقی کینیڈا کے صوبے نووا اسکوٹیا میں جم کر تباہی مچا ئی ہے۔ ساحل پر پہنچتے پہنچتے طوفان نے گرداب کی شکل اختیار کر لی۔ تیز ہوا کے باعث بڑے بڑے درخت جڑوں سے اکھڑ کر گھروں پر گر گئے۔ بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔
اس کی وجہ سے مشرقی کینیڈا کے بیشتر علاقوں میں بجلی گل ہو گئی۔ لاکھوں گھروں میں اندھیرا چھا گیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا دورہ جاپان اس طوفان سے متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے سفر ملتوی کر دیا ہے۔ وہ جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات میں شرکت کرنے والے تھے۔
امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا ہے کہ سمندری طوفان فیونا کا مرکز خلیج سینٹ لارنس میں بنا ہوا ہے۔ نووا اسکوٹیا کے صوبے کے علاوہ فرانس کے جزیرے ایڈورڈ پر بھی اس کا بہت اثر ہوا ہے۔ نووا اسکوٹیا میں چار لاکھ سے زیادہ اور پرنس ایڈورڈ ا?ئی لینڈ میں 82,000 سے زیادہ گھروں میں بجلی کنیکشن کو کاٹا گیا ہے۔ موبائل سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ اس سے قبل اس طوفان نے کیریبین جزیرے برموڈا میں بھاری تباہی مچائی ہے۔ وہاں کئی لوگوں کی جانیں بھی چلی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ایک طاقتور طوفان بحر اوقیانوس میں طوفان کا مرکز بنا تھا۔ تازہ ترین طوفان اس موسم کا چھٹا گردابی طوفان ہے۔ اس کا نام فیونا ہے۔ سائنسدانوں نے اس بارے میں وارننگ جاری کی تھی۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے پیشین گوئی کرنے والوں نے شدید سمندری طوفان فیونا کے خطرے کے پیش نظر کئی جزیروں کے لیے احتیاط برتنے کی اپیل کی تھی۔