Urdu News

اگردہشت گردوں کو نہیں مار سکتے تو ہمارے فوجی اور میزائل تیار،چین کا پاکستان کو جواب

چین اور پاکستان

اگردہشت گردوں کو نہیں مار سکتے تو ہمارے فوجی اور میزائل تیار،چین کا پاکستان کو جواب

بیجنگ، 17 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعدچین کافی ناراض ہے۔ دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے شہریوں کے بارے میں، چین نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اس کے فوجی اور میزائل مجرموں کو سزا دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس سے قبل چین ہر سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا دفاع کرتا رہا ہے۔ اس نے متعدد بار مسعود اظہر کو اقوام متحدہ میں عالمی دہشت گرد قرار دینے کیہندوستانی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی۔

چینی حکومت کے ترجمان گلوبل ٹائمز کے ایڈیٹر نے ٹویٹ کیا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث بزدل لوگ ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔ لیکن ان کی تلاش کی جائے اور اسے ختم کیا جائے۔ اگر پاکستان کی صلاحیت کافی نہیں ہے تو، اس کی منظوری سے، چینی میزائلوں اور خصوصی دستوں کوکام  میں لایا جاسکتا ہے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بیجنگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے شمال مغربی خطے میں بس میں دھماکے کے نتیجے میں اس کے نوشہری ہلاک ہوگئے۔ تاہم اسلام آباد نے واقعے کو گیس کے اخراج کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ اس سلسلے میں  پاکستان کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چین نے کہا تھا کہ وہ اپنی تحقیقاتی ٹیم بھی بھیجے گا۔

ادھر، وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز اپنے چینی ہم منصب لی کیکیانگ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی تحقیقات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

Recommended