پاکستان نے محفوظ سون چڑیا کو مارنے کی اجازت دے دی،عرب کے 14 لوگوں کو شکار کی اجازت
اسلام آباد 10 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
دنیا بھر میں محفوظ سون چڑیا کے غیر قانونی شکار کی پاکستان میں اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ ماحولیات اور جنگلی حیات کی حفاظت کا پاکستان کا جوطریقہ ہے پوری دنیا اس سے اتفاق نہیں کرتی۔پاکستان نے یہ اجازت 14 عرب شخصیات کو دی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سون چڑیا کا شکار کر سکتے ہیں۔
پاکستان کے اخبار ' ڈان ' کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے صوبائی حکومت کو جنگلات کے قوانین کے تحت ان پرندوں کے شکار کی اجازت دینے کی سفارش بھیجی ہے۔ صوبہ سندھ میں ان پرندوں کے شکار کی اجازت ہے۔
ایک پاکستانی اخبار نے کہا ہے کہ اس سال وفاقی حکومت نے 14 عرب شخصیات کو ان پرندوں کے شکار کی اجازت دی ہے۔ 14 ناموں کی اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کے صدر، قطر کے وزیر اعظم شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے اس حوالے سے دو ہفتے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا تھا۔
ماہر جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ اس متنازعہ موضوع پر عدالت میں سماعت کے بعد سون چڑیا کے شکار کی اجازت دی گئی۔ اب ان پرندوں کے شکار کی اجازت دینا یا نہ دینا صوبائی حکومت پر منحصر ہے۔
گزشتہ سال پاکستانی حکومت نے سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان اور کچھ دیگر افراد کو سون چڑیا کے شکار کی اجازت دی تھی۔ شکاریوں نے سون چڑیا کے شکار کے لیے بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں کا انتخاب کیا ہے۔
سال 2020 میں ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان نے اپنے بیان میں ان پرندوں کے شکار پر فوری پابندی عائد کرنے کامطالبہ کیاتھا۔