Urdu News

عمران خان اور پاکستان فوج آمنے سامنے، پاک فوج کے کردارپر کیوں اٹھ رہے ہیں سوال؟

عمران خان اور پاکستان فوج آمنے سامن

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ کے دوران اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بعد فوج پر سوال اٹھاتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی پر زور دیا ہے کہ وہ فوج کے میڈیا ونگ کے کردار کو واضح کریں اور اس کی جانچ کا حکم دیں۔

عمران خان نے اتوار کو صدر کو تحریر کردہ ایک خط اور پیر کو میڈیا کے ذریعے شائع کردہ خط میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے، ملک کو ”جھوٹے الزامات، ہراساں کرنے، گرفتاری اور حراست میں ہراسانی کے بڑھتے معاملوں“ کا سامنا کرنا پڑا ہے“۔

انہوں نے علوی کو لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ حکومت میں ”بد عناصر“ کے ہاتھوں اقتدار کے ”غلط استعمال“ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

خان نے الزام لگایا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ انہیں بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور انہیں اطلاع ملی تھی کہ وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ اور ایک اعلیٰ فوجی افسر انہیں قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

خان نے کہا کہ اس ہفتے کی شروعات میں ہمارے لانگ مارچ کے دوران سازش کو انجام دیا گیا، لیکن اللہ نے مجھے بچالیا اور قاتلانہ حملہ ناکام ہو گیا۔ انہوں نے صدر مملکت سے کہا کہ وہ پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے والی ان سنگین چیزوں کا نوٹس لیں۔

گزشتہ 27 اکتوبر کو آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کے ساتھ یہاں ایک بے مثال پریس کانفرنس کی تھی اور کینیا میں صحافی ارشد شریف کے قتل اور فوج کے خلاف سابق وزیراعظم خان کی محاذ آرائی کے حوالے سے بات کی۔

Recommended