Urdu News

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر بحث سے قبل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس کیا طلب

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر بحث سے قبل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس کیا طلب

امریکہ نے حکومت گرانے کے لیے غیر ملکی سازش کا الزام غلط قرار دے دیا

پاکستان کی قومی اسمبلی میں جمعرات کی شام پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر بحث  ہونی ہے   اس سے قبل بھی عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس  طلب کر لیا ہے۔ادھر امریکہ نے عمران خان کی جانب سے حکومت گرانے کے لیے غیر ملکی طاقتوں کو مورد الزام ٹھہرانے کے الزام کو جھوٹا قرار دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان کی قومی اسمبلی میں بحث اور ووٹنگ کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔ جمعرات کی شام اس پر بات چیت شروع ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے عمران حکومت بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اب قومی اسمبلی میں بحث شروع ہونے سے پہلے ہی عمران نے سیکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھر ی نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ سلامتی کے امور پر رابطہ کاری کے لیے سب سے بڑی کمیٹی وزیر اعظم کی سربراہی میں ہے اور اس میں قومی سلامتی کے مشیر، آرمی چیف اور انٹیلی جنس افسران کے ساتھ اہم مرکزی وزراء  بھی شامل ہیں۔

دریں اثنا، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے میڈیا کے سامنے شیئر کیے گئے انٹیلی جنس لیٹر، جس میں ان کی حکومت گرانے کا الزام غیر ملکی قوتوں پر لگایا گیا تھا، کو امریکہ نے جھوٹا قرار دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ پاکستان میں جو سیاسی بحران پیدا ہوا ہے اس میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں۔ اس میں کسی امریکی ایجنسی کا ہاتھ نہیں ہے۔

Recommended