Urdu News

خفیہ معلومات شیئر کرنے پر عمران خان کو سنگین نتائج بھگتنے پڑسکتے ہیں

پاکستان حکومت کے قانونی ونگ کا وزیراعظم کوانتباہ

پاکستان حکومت کے قانونی ونگ کا وزیراعظم کوانتباہ

اسلام آباد، 3؍اپریل

پاکستانی حکومت کے قانونی ونگ نے وزیر اعظم عمران خان کو دفتر خارجہ کی خفیہ دستاویزات شیئر کرنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے۔وزیر اعظم کی تاحیات رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے نااہل  قرار دیا جاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دفتر خارجہ کے سائفر پر سرکاری لیگل ونگ سے قانونی مشورہ طلب کیا تھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک غیر ملک نے پاکستانی سفیر کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام بھیجا ہے۔

تاہم، لیگل ونگ نے عمران خان کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے دائرہ کار میں آنے والے ڈپلومیٹک سائیپر کو شیئر کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے، جس کے مطابق نہ تو بھیجنے والا اسے کسی کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے اور نہ ہی وصول کنندہ (پی ایم) اسے  عامکر سکتا ہے۔  ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے حوالے سے  یہ اطلاع دی ہے ۔

مزید، اگر وزیر اعظم سفارتی دستاویز شیئر کرتے ہیں، تو یہ ان کے حلف کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، جس کے بعد وہ ملک کے آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت تاحیات نااہل ہو سکتے ہیں۔یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمران خان نے جمعرات کو ملک میں "غیر ملکی سازش" کے اپنے دعووں کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی قوم ان کی طرف سے کیے گئے "آزاد" خارجہ پالیسی کے انتخاب پر انہیں بے دخل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

غورطلب ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے دعویٰ کیا کہ ایک غیر ملکی قوم نے پیغام دیا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے کی ضرورت ہے ورنہ ملک کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

Recommended