Categories: عالمی

عمران خان کا پاکستانی پنجاب میں حکومت سازی کا دعویٰ، ممبران اسمبلی قید

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کی وزارت عظمیٰ کی کرسی کھونے کے بعد عمران خان اب واپسی کی کسی کوشش کو کمزور نہیں کرنا چاہتے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو زبردست کامیابی ملنے کے بعد عمران خان نے وہاں حکومت بنانے کا موڈ بنا لیا ہے۔ دریں اثنا، عمران نے ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کے لیے اپنے ایم ایل اے کو ایک ہوٹل میں قید کر رکھا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کی پنجاب قانون ساز اسمبلی میں کل 371 نشستیں ہیں۔ اکثریت کے لیے 186 ایم ایل ایز کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت پنجاب میں حکمراں وزیر اعظم شہباز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے 179 ایم ایل ایز ہیں۔ اس کے برعکس عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی نے حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بیس میں سے پندرہ نشستیں جیت کر پنجاب اسمبلی میں اکثریت کا دعویٰ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پنجاب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی آبائی ریاست ہے اور شہباز شریف کے بیٹے حمزہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ اب عمران خان کی پارٹی یہاں 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے دعویٰ پیش کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ان کے 20 ایم ایل ایز نے پچھلی بار پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار حمزہ شریف کے حق میں ووٹ دینے کے بعد عمران اس بار کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ اس لیے انہوں نے اپنے تمام ایم ایل ایز کو لاہور بلا کر وہاں کے ایک ہوٹل میں قید کر دیا ہے۔ انہیں ووٹنگ کے لیے براہ راست پنجاب اسمبلی لے جایا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago